جواب حاضر - خصوصی پیغام

جواب حاضر ہے ایک انوکھے انداز میں 💐

$\heartsuit$ یہ رہا آپ کے چیلنج کا جواب، محبت بھرے نذرانے کے ساتھ! $\heartsuit$

بشریٰ: السلام علیکم!
اقصٰی: وعلیکم السلام!
بشریٰ: خیریت سے ہے؟
اقصٰی: ہاں! اور تو؟
بشریٰ: اللہ کا شکر ہے۔
اقصٰی: ایک خوش خبری ہے!
بشریٰ: کیا؟
بشریٰ : میری شادی ہے! 💍
اقصٰی : اچھا! ماشاءاللہ! اللہ مبارک کرے! 😍
کیا بات کر رہی ہے؟ سچ میں؟
بشریٰ : ہاں، بالکل سچ میں!
اور سن! تجھے بھی شادی کی دعوت ہے۔
اقصٰی : لیکن میں نہیں آ پاؤں گی۔
بشریٰ : کیوں؟
اقصٰی : وقت نہیں ملتا… گھر کے کاموں کے ساتھ بچوں کو بھی پڑھانا ہوتا ہے، اس لیے آنا مشکل ہے۔
اقصٰی: کچھ بھی ہو، تجھے ضرور آنا ہے!
ورنہ دیکھ لینا، میں بھی تیری شادی میں نہیں آؤں گی 😏
اقصٰی : ٹھیک ہے، کوشش کرتی ہوں۔
بشریٰ : نہیں، کوشش نہیں — پکا آنا ہے!
اقصٰی : ٹھیک ہے، آؤں گی… بس!
بشریٰ : پکا؟
اقصٰی : ہاں، پکا۔
بشریٰ : ٹھیک ہے، اور بریرہ کو بھی ساتھ لے کر آنا۔
اقصٰی : ہاں۔
بشریٰ : ان کو بھی ساتھ لے کر آنا۔
اقصٰی : کس کو؟
بشریٰ : نذرانۂ عقیدت والے کو 😄
اقصٰی : نہیں سمجھی۔
بشریٰ : ارے وہی — پیغامِ محبت والا، غم‌گسار، غم‌خوار، ہم‌درد!
اقصٰی : ارے ہاں! و و وہ... ا ا ا ما.......
چپ کر پگلی! کچھ بھی بولے جارہی ہے! 😂
بشریٰ : سوری، سوری... تو پکا آئے گی نا میری شادی میں؟
اقصٰی : ہاں، پکا، ان شاء اللہ!
بشریٰ : جزاک اللہ! ٹھیک ہے، تیرا شدت سے انتظار رہے گا۔
بشریٰ: السلام علیکم۔
اقصٰی: وعلیکم السلام۔

🌸 شادی سے چند دن پہلے 🌸


بشریٰ: السلام علیکم!
اقصٰی: وعلیکم السلام۔
بشریٰ: خیریت؟
اقصٰی: الحمد للہ۔
بشریٰ: کیا ہوا آنے کا؟ پکا ہے نا؟
اقصٰی: ہاں، ان شاء اللہ!
بشریٰ: گفٹ بھی لے کر آنا 😅 اور پیاری بریرہ کو بھی۔
اقصٰی: ہاں۔
بشریٰ: ان کو بھی!
اقصٰی: کس کو؟
بشریٰ: نذرانۂ عقیدت، پیغامِ محبت، غم‌خوار، غم‌گسار کو 😜
اقصٰی: واپس شروع ہوگئی؟؟؟ 😂
بشریٰ: اور سنا، کچھ نیا؟
اقصٰی: آج تو بہت مزا آگیا!
بشریٰ: کیسے؟
اقصٰی: تو نے سنا ہوگا کہ غم بانٹنے سے غم ہلکا ہوتا ہے۔
بشریٰ: ہاں، صحیح تو ہے۔
اقصٰی: لیکن میں نے تو بالکل نیا اور انوکھا کیا!
بشریٰ: تونے ایسا کیا کیا؟
اقصٰی: میں تیری شادی میں آنے کی خوشی سے پھولے نہیں سما رہی تھی!
ڈر گئی کہ مارے خوشی کے پھول کر پھٹ نہ جاؤں 😄
اور یہ خوشی کہیں خراب نہ ہو جائے!
بشریٰ: پھر کیا ہوا؟
اقصٰی: سن تو سہی! میرے دماغ میں ایک زبردست آئیڈیا آیا۔
بشریٰ: کیا؟
اقصٰی: سوچا، کیوں نہ خوشی کو بانٹا جائے تاکہ خوشی ڈبل ہو جائے! 🎉
بشریٰ: واہ! گڈ آئیڈیا!
اقصٰی: پھر کیا تھا! خوشی کو میں نے پہیلی بنادیا۔
بشریٰ: وہ کیسے؟
اقصٰی: وہی — غم‌گسار، غم‌خوار، نذرانۂ عقیدت والے کو چیلنج دیا
کہ اگر وہ بتادے "میری خوش خبری" کی وجہ،
تو اسے من پسند انعام ملے گا! 😄✨
بشریٰ: پھر کیا ہوا؟
بتا بتا!
اقصٰی: ارے بتا رہی ہوں ۔
اس نے بہت تلاش کیا اور بہت سوچا، لیکن...
بشریٰ: لیکن کیا؟ بتا تو سہی
اقصٰی: ارے بتانے تو دے۔
لگتا ہے کہ زیادہ ہی دلچسپی لے رہی ہے تو،
اس نے بہت تلاش کیا لیکن کوئی جواب صحیح نہیں ملا ۔
اس نے مجھ سے کئ بار اصرار کیا کہ بتادو!!
لیکن میں نے کہا کہ آپ ہار مان جائیے تو میں بتادیتی ہوں ۔
بشریٰ: کیا وہ ہار مان گئے!
اقصٰی: ارے نہیں! اس نے ایک دن کی مہلت مانگی ہے ۔
بشریٰ: اچھا!!
آپ کو کیا لگتا ہے کہ وہ چیلنج کا جواب دے پائیں گے؟
اقصٰی: نا
بشریٰ: کیوں؟
اقصٰی: کیوں کہ ہر بار میں ہی جیت تی ہوں۔
بشریٰ: اچھا
اقصٰی ان کا کیا جواب آتا ہے مجھے ضرور بتانا!
تیری یہ پہیلی بہت ہی عجیب ہے۔
اقصٰی کچھ آوز آرہی ہے!
ایسا لگتا ہے کہ
غم گسار کی آواز ہو۔ اچھا میں چلی۔

_________________________________________

پیاری اقصٰی!
آپ کیا دیکھ رہی ہو؟
آپ اتنے تعجب میں کیوں ہو؟
آپ کہاں کھو گئی؟
کہا تھا نا کہ میں آپ کو تعجب اور حیرت میں ڈال دوں گا!!
کیسا رہا میرا یہ انداز؟
ارے! دیکھنا! مارے تعجب کے اپنی نازک انگلیاں مت کاٹ لینا ۔۔۔۔

اور ہاں میں چاہتا ہوں کہ آپ کی خوشی کو اور عروج دوں! اس لیے آپ کی تعریف میں ثناء خوانی میں یہ نظم پیش خدمت ہے ۔
دھیان سے سننا! جانا!


غمخوار، ہم‌درد، غم‌گسار،

[**امان اللہ معینی **]

Comments

Popular posts from this blog