"خوش آمدید! یہ پیغام صرف ایک خاص ہستی کے لیے ہے"
براہ کرم سکیورٹی کی تصدیق کے لیے چار حروف پر مشتمل خصوصی کوڈ درج کریں۔
چہرے پہ خوشی چھا جاتی ہے آنکھوں میں سرور آ جاتا ہے
جب تم مجھے اپنا کہتے ہو اپنے پہ غرور آ جاتا ہے
تم حسن کی خود اک دنیا ہو شاید یہ تمہیں معلوم نہیں
محفل میں تمہارے آنے سے ہر چیز پہ نور آ جاتا ہے
ہم پاس سے تم کو کیا دیکھیں تم جب بھی مقابل ہوتے ہو
بیتاب نگاہوں کے آگے پردہ سا ضرور آ جاتا ہے
جب تم سے محبت کی ہم نے تب جا کے کہیں یہ راز کھلا
مرنے کا سلیقہ آتے ہی جینے کا شعور آ جاتا ہے
AL ZAHRA
AQSA MUSANI PUTHTHA VALI
اقصٰی موسانی پٹھاوالی
Comments
Post a Comment